خبرنامہ پاکستان

چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 اختتام

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ عالمی دفاعی نمائش اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ اس نمائش میں 43 ممالک کے 98 وفود نے شرکت کی۔ آئیڈیاز 2016 میں مقامی اور بیرونی کمپنیوں کے درمیان 14 معاہدے طے پائے۔ ترکی کو 52 مشاق طیارے فروخت کرنے کے علاوہ پی او ایف نے اپنی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کی فروخت کے بھی کنٹریکٹ کیے۔ اس نمائش میں پاکستان آرڈنینس فیکٹری نے مشین گن تو دوسری جانب ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمڈ ویہیکل متعارف کرائی جبکہ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے جی ایف تھنڈر طیارے بھی آئیڈیاز ایکسپو میں رکھے۔