خبرنامہ پاکستان

چار مطالبات وزیر اعظم نے پورے کرنے ہیں: پی پی پی

سکھر: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی کے رہنماء ن لیگ پر برس پڑے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے مریم اورنگزیب کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کے متحرک ہوتے ہی ن لیگ پریشان ہو گئی، چار مطالبات سندھ حکومت نہیں وزیر اعظم نے پورے کرنے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے پہلے عمران خان کو ماضی کی غلطیاں یاد دلائیں اور پھر کہا کہ عمران خان نے پاناما لیکس پر سپریم کورٹ جا کر غلطی کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارے 4 مطالبات پر حکومت نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔