خبرنامہ پاکستان

چترال میں سیلابی ریلے کے متاثرین کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ٗ جی او سی سوات

سوات ۔03جولائی( اے پی پی )پاک فوج نے چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردیں ،چترال کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مددکی جائے گی ، جی او سی سوات میجر جنرل آصف غیور نے چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غم ذدہ افرادکے گھروں کو راشن اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء پہنچائی جائیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی سوات نے کہاہے کہ پاک فوج پی ڈی ایم اے اور حکومت سے مل کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ چترال میں حالیہ اچانک سیلابی ریلے کے متاثرین کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اس مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج اپنی چترالی عوام کے ساتھ ہے اور سیلاب سے متاثرین کی ہر ممکن مد دکی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے اس پر دلی افسوس ہے اور جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں،جی او سی نے غم زاد ہ افراد کے گھروں میں فوری طور پر راشن اور ادوایات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانے کی ہدایت کی ہے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پاک آرمی کے بڑے درجے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ پاک فوج این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔ گمشدہ افراد کی تلاش کے عمل میں مزید تیزی لائی جاری ہے ، جی اوسی نے پاک فوج کی میڈیکل یونٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ متاثرہ افرادکو ہر ممکن علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کریں ،یادرہے کہ اس سیلابی ریلے میں پاک فوج کا اپنا نقصان ہوا لیکن امدادی کارروائیوں کوبھرپور سر گر می سے جاری رکھاگیا ہے۔