خبرنامہ پاکستان

چشتیاں میں فیس بک کی دوستی، امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی

چشتیاں (ملت آن لائن + آئی این پی)امریکی شہر برجینا کے رہائشی انجینئر محمدد کی بیٹی یاسمین کی چشتیاں کے نواحی چک 19 گجیانی کے رہائشی اللہ دتہ سے ایک سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی۔دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ امریکہ کی گرل یاسمین محمدد گزشتہ دنوں ویزا لگوا کر پاکستان کے شہر چشتیاں کے نواحی چک 19 گجیانی پہنچ کر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر دلہن یاسمین اور دلہا اللہ دتہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دونوں میاں بیوی ہیں۔ یاسمین نے کہا ہے کہ وہ دونوں انڈین فلم ایکٹر شاہ رخ خان کے فین ہیں ہماری دوستی فیس بک پر فین لسٹ کی بنا پر ہوئی ہیجبکہ میرا شوہر اللہ دتہ شاہ رخ خان کی آواز اور ایکٹنگ کو سیم کاپی کرتا ہے جس کی وجہ سے یاسمین محمد د کو پاکستانی شاہ رخ خان بناکر اس سے دوستی کی اور اس کے لیئے پاکستان پہنچ گئی اور اللہ دتہ کے ساتھ شادی کر کے اس کی دلہن بن گئی۔ آخر میں یاسمین اور اللہ دتہ نے گانا بھی گایا۔