خبرنامہ پاکستان

چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جا رہا ہے، ثنااللہ زہری

چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جا رہا ہے، ثنااللہ زہری
کوئٹہ:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ چندٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جارہا ہے، راہ راست پرجوبھی آئےگااسےگلےلگائیں گے اور ریاست سے لڑنے والوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدائے زہری فلائی اوور کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ثنااللہ زہری نے کہا کہ ماضی کے لٹل پیرس کو دوبارہ خوبصورت شہر بنائیں گے، فلائی اوور بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باہربیٹھے لوگ نوجوانوں کوبطورایندھن استعمال کررہےہیں،پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، ریاست سے لڑنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ ثنااللہ زہری نے کہا کہ راہ راست پر جو بھی آئے گا، اسے گلے لگائیں گے، کوئی اگر ریاست کی رٹ چیلنج کریگا تو معاف نہیں کرینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دل بڑا ہے، تمام غلطیوں کو معاف کردیتا ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری مل گئی ہے، چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدائے زہری فلائی اوور کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ثنااللہ زہری نے کہا کہ ماضی کے لٹل پیرس کو دوبارہ خوبصورت شہر بنائیں گے، فلائی اوور بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باہربیٹھے لوگ نوجوانوں کوبطورایندھن استعمال کررہےہیں،پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، ریاست سے لڑنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ ثنااللہ زہری نے کہا کہ راہ راست پر جو بھی آئے گا، اسے گلے لگائیں گے، کوئی اگر ریاست کی رٹ چیلنج کریگا تو معاف نہیں کرینگے۔