خبرنامہ پاکستان

چودھری شجاعت کا اپوزیشن جماعتوں کےسربراہوں سےرابطوں کا فیصلہ

لاہور: (اے پی پی) مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت نے رضاکارانہ طور پر اپوزیشن قیادت کو ایک پیج پر لانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کو ایک میز پر بٹھانے اور اپوزیشن کا سربراہ اجلاس بلانے کے لئے چودھری شجاعت حسین نے ذمہ داری لے۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے سینیٹر کامل علی آغا نے تصدیق کی ہے کہ چودھری شجاعت حسین اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کریں گے اور مسلم لیگ قائد اعظم اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس کی میزبانی کے لئے بھی تیار ہے۔ مسلم لیگ ق کی قیادت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں سربراہ شریک نہیں ہوں گے تب تک ٹھوس فیصلے نہیں ہوں گے۔