خبرنامہ پاکستان

چودھری نثار کا شہبازشریف کو ٹیلیفون، مبارکباد دی

چودھری نثار کا شہبازشریف کو ٹیلیفون، مبارکباد دی

لاہور: (ملت آن لائن) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ چودھری نثار نے اپنے حوالے سے میڈیا میں زیرگردش خبروں سے بھی انہیں آگاہ کیا کہ آخر کس بنیاد پر میرے خلاف پراپیگنڈا ہو رہا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ادھر پنجاب اسمبلی کے باہر صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا کہ چودھری نثار ناراض نہیں، مصروفیات کے باعث مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ مجھے چودھری نثار کو منانے کی ضرورت نہیں پڑیگی، انہیں منانے کیلئے شہباز شریف ہی کافی ہیں۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری ریٹائر ہوگئے، ملازمت میں توسیع کا امکان

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستانی سفیرعہدے کی میعاد میں توسیع کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ اعلیٰ حکومتی حلقوں میں اعزازچوہدری کی ملازمت میں توسیع کا معاملہ زیرغورہے، جس کے پیش نظر انھوں نے امریکا جانے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن تک اعزاز چوہدری پاکستان میں رہیں گے۔
امریکہ سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں‘ اعزاز چوہدری
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اعزاز چوہدری کو دو سال کی توسیع دینے کا یقین دلایا تھا، البتہ نواز شریف کی نااہلی کے باعث اعزاز چوہدری کی توسیع کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے اعزاز چوہدری کو فروری 2017 میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ انھوں نے اپنی ذمے داریاں مارچ میں سنبھالیں۔
امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، اعزاز چوہدری
اس سے قبل اعزاز چوہدری سیکریٹری خارجہ کی ذمے داریاں ادا کررہے تھے، ان کی پاکستانی سفیر تعیناتی کے بعد تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا۔