خبرنامہ پاکستان

‘چودھری نثار کو رات دن میرے ڈراؤنے خواب آتے ہیں’ اعتزاز

اسلام آباد: (اے پی پی) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کے اعصاب پر میں ہی سوار ہوں ، وفاقی وزیر داخلہ کو رات دن میرے ہی ڈراؤنے خواب آتے ہیں ۔ چودھری نثار علی خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ چودھری نثار کو پریس کانفرنس کرنے کا بڑا شوق ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ کے اعصاب پر میں ہی سوار ہوں ، انہیں رات دن میرے ہی ڈراؤنے خواب آتے ہیں ۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کمیٹی لاحاصل کوشش لگتی ہے ، ٹی او آرز کمیٹی کے آٹھ اجلاس کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ، ہمیں برا بھلا کہا گیا پھر بھی ہم نے لچک دکھائی