خبرنامہ پاکستان

چودھری نثار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقت

لندن: (ملت+اے پی پی) لندن میں پاک برطانیہ وزرائے داخلہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی، کاؤنٹر ٹیررازم اور انسداد منشیات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور تکنیکی معلومات کے تبادلے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے برطانوی ہم منصب کو متحدہ کے بانی کی متنازعہ تقریر اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر تشویش سے آگاہ کیا۔ متحدہ کے بانی کے خلاف ریفرنس پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ برطانوی وزیر داخلہ امبررڈ نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔