خبرنامہ پاکستان

چور پکڑا گیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل ابھی رہتا ہے، طاہرالقادری

لاہور(ملت آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انتقام ہے۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے،اندھیر نہیں، ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

سربراہ عوامی تحریک نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو بددیانت قرار دیا تو آپ سازشیں تلاش کر رہے ہیں، آپ نام لیں کس کے خلاف احتجاج کر رہےہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو، ہم نےجی ٹی روڈ پر نظام کے خلاف احتجاج کیا، آپ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے،اندھیر نہیں، ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔