خبرنامہ پاکستان

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ٹیلی فو نک رابطہ کرکے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔جمعرات کو چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ نے جنرل (ر) راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا ۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے سابق آرمی چیف کو پروفیشنل طریقے سے فوج کی قیادت کرنے پر بھی مبارکباد دی۔