خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار، پرویز رشید تنازع: شہباز شریف کی مصلحت کی کوششیں تیز

چوہدری نثار، پرویز رشید تنازع: شہباز شریف کی مصلحت کی کوششیں تیز

لاہور:(ملت آن لائن) ن لیگ کے دو سینئر رہنمائوں میں بڑی خلیج نے پارٹی قیادت کو بھی پریشان کر دیا ہے، اس خلیج کو پاٹنے کے لیے اب شہباز شریف میدان میں کود پڑے ہیں. ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید اور چوہدری نثار میں‌ اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور دونوں‌ کی لفظی جنگ رکوانے کے لیے شہبازشریف نے کوشش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ پرویز رشید نے چوہدری نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے اور کسی کو خوش کرنے کے لیے انہیں برطرف کرایا.
پرویزرشید مسلسل غلط بیانی کے عادی ہیں، ترجمان چوہدری نثار
اس بیان کا چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا تھا، جس میں‌ کہا گیا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص آج مسلم لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم اور پارٹی صدر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کاحکم جاری کریں. اب ان اختلافات کے سدباب کے لیے شہباز شریف میدان میں‌کود پڑے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو سیزفائر کی ہدایت کی ہے.
چوہدری نثارنےشیرکےبغیرایک الیکشن لڑا، بری طرح ہارے‘ پرویزرشید
بہ ظاہر شہبازشریف نے اپنا وزن چوہدری نثار کے پلڑے میں ڈال دیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پرویز رشید سے پرانے مسلم لیگی ہیں، پرویز رشیدکو میڈیا پربعض باتیں کہنےسےگریز کرناچاہیے تھا. میاں نواز شریف دونوں رہنماؤں کو بلا کر معاملے کا فیصلہ کریں.