خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثارکا امریکی شہری کی پاکستان آمد کےمعاملےکا جائزہ

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیرِداخلہ كی زیرصدارت امیگریشن اورغیر ملكیوں كو ویزے كے اجراءكے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ داخلہ،ایف آئی اے اور پولیس كے اعلیٰ افسران نے شركت كی جب کہ اجلاس میں اس بات پربھی غوركیا گیا كہ آئندہ پاكستانی سفارت خانوں سے كسی غیرملكی كوویزے كا اجراوزارتِ داخلہ كی منظوری كے بغیرنہ كیا جائے۔ وزارت داخلہ كے ترجمان كے مطابق اجلاس میں خاص طور پر امریكی شہری میتھیوبیرٹ كے بلیك لسٹ پر ہونے كے باوجودپاكستانی ویزہ حاصل كرلینے كے معاملے پرغوركیا گیا جب کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارامریكی شہری میتھیوبیرٹ كوجاسوس كہنا نامناسب اورقبل از وقت ہے،مذكورہ شخص كو2011میں جن وجوہات كی بناءپربلیك لسٹ كیا گیا تھا ان میں جاسوسی كی كوئی شق شامل نہیں تھی اورمیتھیوبیرٹ كے واقعے كو ریمنڈڈیوس كے قصے سے جوڑنا كسی طورپربھی مناسب نہیں ، امریكی شہری میتھیوبیرٹ كے بلیك لسٹ ہونے كے باوجوداسے پاكستانی ویزے كااجراہونااورامیگریشن حكام كی جانب سے اسے داخلے كی اجازت ملنے كی ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ كو پیش كر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں ابتدائی طور پر اس واقعے كی ذمہ داری ہوسٹن میں تعینات پاكستانی سفارت خانے كی ویزہ افسرپرعائدكی گئی ہے جس نے ریكارڈدیكھے بغیر24 گھنٹوں میں بلیك لسٹ پرموجود امریكی شہری كو ویزہ جاری كر دیا جب كہ واقعے كی دوسری ذمہ داری امیگریشن كاؤنٹرپر موجودایف آئی اے كے اس اہلكارپر عائدكی گئی ہے جس نے غفلت كا مظاہرہ كرتے ہوئے میتھیو بیرٹ كو اسلام آبادداخل ہونے كی اجازت دی۔ میتھیوبیرٹ كی نشاندہی كرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم كے لئے وزیرِداخلہ كی جانب سے ایك لاكھ روپے كے انعام كااعلان كیاگیا كیونكہ سسٹم انچارج كی نشاندہی كی بدولت میتھیوبیرٹ كی گرفتاری ممكن ہوئی۔ وزیرِداخلہ نے ایف ائی اے كوامیگریشن كے سلسلے میں نئی پالیسی فریم ورك بنانے كی ہدایت کی تاكہ مستقبل میں ایسے واقعات كی مكمل طورپرروك تھام كی جاسكے جب کہ چوہدری نثارعلی نےبلیك لسٹ اور امیگریشن كے نظام كواپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔