خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار مشیر قومی سلامتی کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات پر برس پڑے

چوہدری نثار مشیر

چوہدری نثار مشیر قومی سلامتی کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات پر برس پڑے

لاہور:(ملت آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہائی کشمنر اجے بساریہ سے ملاقات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مشیر قومی سلامتی کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کو آڑے ہاتھوں لیا اور دونوں کی ملاقات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ایسی صورتحال میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔ مشیر قومی سلامتی کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات، کشمیر میں مظالم پر اظہار تشویش انہوں نے کہا کہ ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچنا چاہیے کہ ہم کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں جب کہ بھارت میں ہمارے سفارت کاروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے اور اسلام آباد میں ہم ان کو بلا کر دوستی کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا نوٹس اقوام متحدہ نے بھی لیا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ان واقعات کو کھلی ریاستی دہشتگردی قرار دے رہی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ آزادی کی خاطر شہید کشمیری پاکستان کے قومی پرچم میں دفن ہورہے ہیں اور ہم ان کے قاتلوں سے ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے،کچھ ہواہی نہ ہو۔