خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار کی گفتگو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی گفتگو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم کو پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے تھا جس طرح برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ کے سامنے وضاحتیں دے رہے ہیں، لگتا ہے وزیراعظم کا دورہ برطانیہ سیاسی چیک اپ کیلئے ہے، ترکی کا دورہ لندن میں کیسے بدل گیا، اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے پاس متعلقہ سوالات کے جوابات نہیں ہیں وہ ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں،وزیراعظم کو لندن کا دورہ اگر پانامہ لیکس سے منسلک ہے تو پھر یہ سیاسی چیک اپ ہو گا۔(اح+وخ)