خبرنامہ پاکستان

چوہدری نثار کے دور میں فیصلے کہیں اور ہوتے ہو نگے: احسن اقبال

بدقسمتی سے بے

چوہدری نثار کے دور میں فیصلے کہیں اور ہوتے ہو نگے: احسن اقبال

لاہور: (ملت آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے دور میں فیصلے کہیں اور ہوتے ہوں گے ، اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اب وزارت داخلہ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں کہیں اور نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہم نے ای سی ایل کی پالیسی کو اوپن کر دیا ہے تا کہ اس میں کسی قسم کے انتقام کی بو نہ آئے۔ انہوں نے کہا وہ یہ بات نوید قمر کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت کی کسی قسم کی بدمزگی کی خواہش ہوتی تو ڈاکٹر عاصم کو باہر جانے کی اجازت نہ ملتی ہم اس سلسلے میں رکاوٹ پیدا کرسکتے تھے۔ راجہ پرویز اشرف کیلئے رکاوٹ پیدا کرسکتے تھے لیکن ہم نے اس کو شفاف انداز میں چلایا ہے۔
نیب کی سفارش پر شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں نہ آنے کا مطلب فیصلہ کہیں اور ہوا