خبرنامہ پاکستان

چڑھوئی: کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے شکار 4 افراد سپرد خاک

چڑھوئی: (ملت+اے پی پی) کیری سیکٹر میں شہید ہونے والے چاروں شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری یاسین اور انتظامیہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خرابی موسم کی وجہ سے جنازے میں شرکت نہ کر سکے۔ پاک آرمی کے نوجوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔