خبرنامہ پاکستان

چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی شیلنگ

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر آج پھر بلااشتعال فائرنگ فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ فائرنگ شام 4 بج کر 40 منٹ سے 5 بج کر 40 منٹ تک جاری رہی۔ پاک فوج کی طرف سے بھارتی فائرنگ کے جواب میں مؤثر کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔