خبرنامہ پاکستان

چکوٹھی‘بارشوں سی تباہی‘ درجنوں دیہات اندھیروں میں ڈوب گئے

میٹرک کے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلباء شدید مشکلات کا شکار
بجلی متاثرین شدید ذہنی اذئیت میں مبتلا کوئی پوچھنے والا نہیں ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی
چکوٹھی(آئی این پی)گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں کے بعد تباہ ہونے والے کٹھائی واٹر چینل کو تاھال بھال نہیں کیا جا سکا پاور ہاؤس کٹھائی سے متصل درجنوں دیہات اندھیروں میں ڈوب گئے،میٹرک کے امتحانات کی تیاری میں مصروف طلباء شدید مشکلات کا شکار،بجلی متاثرین شدید ذہنی اذئیت میں مبتلا کوئی پوچھنے والا نہیں ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اسی دوران میٹرک کے امتحانات بھی جاری رہے بجلی کی بندش کے سبب طلباء و طالبات کو امتحان کی تیاری میں شدید ترین مشکلات کا سامنا رہا جبکہ دوسری جانب بازار چناری و دیگر کاروباری مراکزکے دکانداروں کا کاروبار بھی بجلی کی عدم دستیابی کے سبب شدید متاثر ہو کر رہ گیا دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اس ماہ دوکانوں کے کرایئے نکالنا بھی مشکل ہو گیا ہے محکمہ کی غفلت اور ملی بھگت کے سبب کٹھائی پاور ہاؤس واٹر چینل کی مرمت و بحالی کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہے محکمانہ ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیدار نے آگے پیٹی ٹھیکیدار رکھا اور مزید ستم یہ ہوا کہ پیٹی ٹھیکیدار نے آگے ایک اور پیٹی ٹھییکیدار رکھ لیا پیٹی در پیٹی ٹھیکیدار ی کا حال یہ ہے کہ اتنے بڑے واٹر چینل کی تعمیر و مرمت کیلئے دو مزدور کام کرنے کیلئے اور دو لاغر قسم کے گدھے میٹیریل کی ترسیل کیلئے رکھ کر کام کیا جا رہا ہے اتنے بڑے منصوبے کی تعمیر میں دستیاب بلڈنگ میٹریل کی ترسیل کیلئے دو لاغر گدھوں پر کام کا شدید بوجھ ہے جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی انٹر نیشنل تنظیمیں اس بات کا بھی نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ چناری ،بازار چناری کے تاجروں،طلباء سیٹھ آصف علی مغل،لیاقت علی اعوان،ٹیلر ماسٹر محمد سفیر بھٹی،ڈاکٹر عارف کاظمی،سید منیر گیلانی،اسرار ملک،سید اظہر علی کاظمی و دیگر نے اخباری نمائندوں کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کیاانہوں نے مطالبہ کیا کہ کٹھائی واٹر چینل کی بحالی کا کام جلد از جلد نمٹایا جائے تا کہ کاروباری حضرات کو ہونے والا نقصان کم ہو سکے اور میٹرک کے امتحانات میں مصروف طلباء و طالبات کو امتحان کی تیاری میں پیش آنے والی مشکلات کو ختم کیا جا سکے