خبرنامہ پاکستان

چھتیس ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی) نے صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں کے لئے 36ارب رو پے کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی ،صوبہ سندھ میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کا 8 ارب کی لاگت کا منصوبہ منظورکیا گیا،صوبہ خیبر پختوانخو میں 6.6ارب کی لاگت سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ منظورکیا گیا۔صوبہ بلوچستان میں 7.3 ارب روپے کی لاگت سے حفاظتی ٹیکوں کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں ہوا۔ اجلاس میں صو بہ سندھ میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کا 8 ارب کی لاگت کا منصوبہ منظورکیا گیااس پروگرام سے بچوں کو 9 بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسین دی جائے گی ۔بہاولپور میں بچوں کے لئے ہسپتال کی تعمیر کا 519 ملین کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ۔گوادر میں مستقبل میں پانی کی کمی کو پو را کرنے کے لئے 5071ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔اجلاس میں سیکنڈری ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنز کا 8572 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں میڈیکل فضلہ ضائع کرنے کیلئے یونٹ کے قیام کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یونٹ میں ماحول دوست طریقوں سے ہسپتال کا فضلہ ضائع کیا جائے گا۔اجلاس میں کل 36 بلین کے 7 منصوبے منظور کیے گئے۔اس کے علاوہ تین پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔