خبرنامہ پاکستان

چھوٹوگینگ کے خلاف کاروائی کے لئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا

لاہور (آئی این پی) چھوٹو گینگ کے خلاف کاروائی کے لئے فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا ۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے قرارداد جمع کروا دی گئی قرارداد ق لیگ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے قرارداد میں چھوٹو گینگ کا خاتمہ نہ کرسکنے کے حکومتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے چھوٹو گینگ کے خاتمے کے لئے پاک فوج استعمال کی جائے قرارداد میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔