خبرنامہ پاکستان

چھوٹو گینگ کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں مکمل

راجن پور:(آئی این پی)ہتھیار پھینکو ، یرغمالیوں کو رہا کرو ، یا مرنے کے لئے تیار ہو جاؤ ، راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے دو وارڈ خالی کرا لیے گئے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال صادق آباد میں بھی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ بس اب بہت ہو چکا ، ہتھیار پھینکو ، یرغمالیوں کو رہا کرو یا مرنے کے لئے تیار ہو جاؤ ، وقت کم رہ گیا ہے ، فورسز کی وارننگ ۔ کچا جمال میں چھوٹو اور اس کی بڑے گینگ کے دن گنے جا چکے ۔ فورسز کی جانب سے آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے ، فورسز نے کچا جمال ، کچا کراچی اور کچا مورو کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ جمال دین والی ، بھونگ اور راجن پور سے گدو بیراج تک 20 پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ قریبی بستیوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے ۔ رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال اور صادق آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ شیخ زید ہسپتال کے دو وارڈ بھی خالی کرا لئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب چھوٹو گینگ کے نو سہولت کاروں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے جن میں سے متعدد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ۔