خبرنامہ پاکستان

چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا وزیرداخلہ کو زیب نہیں دیتا

سکھر (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا وزیرداخلہ کو زیب نہیں دیتا ،ہم کرپشن میں ملوث کسی فرد کو بچانا نہیں چاہتے ،کرپشن میں ملوث ہر فرد کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ماننا چاہیے ،کرپشن میں ملوث سرکاری ملازم کے خلاف کاروائی ہر صورت ہونی چاہیئے،ہم کرپشن میں ملوث کسی فرد کو بچانا نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا کر پیش کرنا وزیرداخلہ کو زیب نہیں دیتا۔