خبرنامہ پاکستان

چھٹی مردم شماری کے فیز ون کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

اسلام آ باد (ملت + آئی این پی) ملک بھر میں 15مارچ سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے فیز ون کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا، 15 سے 18مارچ تک تمام عمارات پرنمبر لگائے گئے اور 18مارچ سے 27مارچ تک خانہ شماری و مردم شماری کے کوائف مردم شماری کے عملہ نے گھر گھر جا کر جمع کئے،28 مارچ کو بے گھر افراد کا شمارکیا گیا،مردم شماری کے لئے فیز ون میں کل بلاکوں کی تعداد 80471تھی جن میں سے پہلے مرحلہ پر 40236بلاکوں میں کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ بقیہ بلاکس میں کام 31مارچ سے شروع ہوگااور13اپریل تک جاری رہے گا۔منگل کو وفاقی ادارہ شماریات کے مردم شماری کے حوالے سے ترجمان کے مطابقملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا آغاز 15مارچ 2017کو کیا گیا،اس ضمن میں پہلے تین دنوں میں تمام رہائشی وغیرہ رہائشی عمارات پرنمبر لگائے گئے اور 18مارچ سے 27مارچ تک خانہ شماری و مردم شماری کے کوائف مردم شماری کے عملہ نے گھر گھر جا کر جمع کئے،مردم شماری کا عملہ ایک سرکاری اہلکار اور پاک افواج کے ایک جوان پر مشتمل ہے،مردم شماری کے پہلے مرحلے میں کل بلاکوں کی تعداد 80471تھی جن میں سے 40236بلاکوں میں کام 28مارچ 2017کو ختم ہوچکا ہے،28مارچ کو بے گھر افراد کا شمار کادن تھا،جن کو شمار کیا گیا ہے،جب کے بقیہ بلاکس 40235میں کام 31مارچ 2017سے شروع ہوگا،13اپریل 2017تک جاری رہے گا،ملکی و بین الاقوامی تجزیہ نگاروں نے مردم شماری کے پہلے میں کام کا جائزہ لیتے ہوئے شفافیت کے حوالے سے اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے،ادارہ شماریات نے عوام کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم کئے ہوئے ہیں،جو کہ ہر وقت عوام کی رہنمائی کیلئے مصروف عمل ہیں،مردم شماری کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں کنٹرول روم میں ٹال فری نمبر 0800-57574کام کر رہا ہے جو کہ عوام کی شکایات موصول ہوتے ہی فوراً ان کے ازالہ کیلئے اقدامات کر رہا ہے،اب تک کل تقریبا 1400سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں جن کا ازالہ کردیا گیا ہے۔