خبرنامہ پاکستان

چھ مارچ کو شہباز شریف پارٹی صدر منتخب کیے جائیں گے: مشاہد اللہ خان

چھ مارچ کو شہباز

چھ مارچ کو شہباز شریف پارٹی صدر منتخب کیے جائیں گے: مشاہد اللہ خان

لاہور:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ 6 مارچ کو آسلام آباد میں (ن) لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی کے دیگر عہدوں کا بھی انتخاب ہوگا، نواز شریف پارٹی ممبر ہیں اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔
شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) انہیں آج بھی اپنا قائد تسلیم کرتی ہے، مخالفین اپنی سازشوں میں ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سینیٹ الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہی، آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے نمائندوں کی کامیابی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے، مخالفین کے عزائم ناکام ہوگئے۔
عوامی نمائندوں کوعہدے سے ہٹاناعدلیہ کا اختیارنہیں‘ مشاہداللہ خان
خیال رہے مسلم لیگ (ن) کی چھ مارچ کو ہونے والی جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی صدر کے لیے باقائدہ ووٹنگ کا عمل ہوگا جس کے بعد شہباز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، علاوہ ازیں دیگر عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔ یاد رہے گذشتہ ماہ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس رہنماء راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کیا گیا تھا۔