خبرنامہ پاکستان

چہلم حضرت امام حسینؓ، لاہور میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

چہلم حضرت امام حسینؓ، لاہور میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
لاہور: (ملت آن لائن)عرس حضرت داتا گنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں وزارت داخلہ پنجاب نے آج لاہور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز بغیر کسی اعلان کے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف عرس اور چہلم کے باعث آج میٹرو بس سروس دوپہر 2 بجے تک آپریشنل رہے گی جبکہ اس کے بعد روٹ کو محدود کر دیا جائے گا اور میٹرو بس گجومتہ سے ایم او کالج تک چلائی جائے گی۔