خبرنامہ پاکستان

چیئرمین ایرامیجرجنرل اصغرنواز کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین ایرا کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میجر جنرل اصغر نواز نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔پہلے دن انہوں نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہاسپٹل سمیت ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں دیگر منصوبہ جات کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایرا نے ان کو پرانے اورنئے بالا کوٹ میں جاری منصوبوں سمیت دیگر علاقوں کے منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ خیبرپختونخوا میں ایک مصروف دن کے بعد چیئرمین ایراآزادکشمیر کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے جہاں انکی آزادکشمیر کے وزیراعظم سے ملاقات ہونی ہے،چیئرمین ایرا نے مظفر آباد، راولا کوٹ اورباغ کا دورہ بھی کرنا ہے۔(م ق)