خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کل ’’ پارلیمنٹ مونومنٹ وال، ، افتتاح کرینگے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ہاؤس آف فیڈریشن (سینیٹ) کے زیرانتظام (کل) جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’ پارلیمنٹ مونومنٹ وال، ،کا افتتاح کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق مل کر پارلیمنٹ میں اس یاد گار کا افتتاح کریں گے ،ہنگامی بنیادوں پر یادگارکی تعمیر کو آج مکمل کرلیاجائے گا ،یادگار کے ساتھ سلامی کے چبوترے‘‘ کا بھی افتتاح ہوگا،سینیٹ کے 6سیکیورٹی اسٹنٹس پر مشتمل سلامتی کے دستہ نے تربیت مکمل کرلی ہے، اس دستے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی حیثیت حاصل ہوگی ،سلامتی کا یہ چبوترہ ایک وسیع خوبصورت فوارہ کے ساتھ منسلک ہے۔اس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن (سینیٹ)کے زیرانتطام ،، ’’ پارلیمنٹ مونومنٹ وال،، کے افتتاح کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں سلامی کا دستہ‘‘ تیار کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے خصوصی اقدام کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے وسیع سبزہ زار میں یہ یادگار سلامی چبوترہ اور فوارہ تعمیر کروایاخوبصورت فوارا انتہائی وسیع بنایا گیا ہے،تعمیر و مرمت کا کام مکمل تقریباًکرلیا گیا ہے،چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ ’’ پارلیمینٹ منومنٹ وال،، کا افتتاح کریں گے، چبوترے پر پہلی سلامیچیئرمین سینیٹ اورسپیکر کو دی جائے گی،تقریب کل پارلیمنٹ ہاؤس کے وسیع سبزہ زار میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں سینیٹ کے دورہ کیلئے آنے والی اہم شخصیات اور اعلیٰ سطح کے غیرملکی پارلیمانی وفود بالخصوص باہر سے آنے والے مختلف ایوانوں کے سربراہان کو یہاں باقاعدہ طور پر سلامی پیش کی جائے گی،پارلیمنٹ ہاؤس کے اس مقام پر یوم آزادی،23مارچ،یوم پاکستان و دیگر قومی تہوار کے موقع پر بھی تقریبات ہوسکیں گی،سینیٹ کے 6سیکیورٹی جوانوں پر مشتمل سلامی کا دستہ تیار کرلیا گیا ہے،یہ دستہ پھولوں کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کرے گا۔۔۔۔(خ م+اع)