خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ اور سپیکر میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) برف پگھلنے لگی،پارلیمنٹ کے ساتھ وزراء کے عدم تعاون پر مبنی رویے کے خلاف چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا،میاں رضا ربانی دوبارہ ایوان بالا میں کرسی صدارت پر رونق افروز ہوجائیں گے،وزراء کے عدم تعاون کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی میں کل (پیر) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی،دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں ملاقات طے ہوگئی ہے سرکردہ وفاقی وزرراء سپیکر کے ہمراہ ہونگے ۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق جلد سینیٹ اجلاس کی معطل کارروائی کی بحالی کا قوی امکان ہے سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ کے تاحکم ثانی تک ملتوی ہے،میاں رضا ربانی نے ہی اجلاس کی تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کے موقف کی حمایت کردی ہے،دونوں ایوانوں میں قریبی رابطوں پر اتفاق کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے بھی واضح کردیا پارلیمنٹ بالادست ہے سب کو جواب دینا پڑے گا اس امر کا اظہار گذشتہ روز میاں رضا ربانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی پیر کو چیئرمین سینیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے وزراء کے عدم تعاون کے رویے کے خلاف چیئرمین سینیٹ کے موقف کی تائید کردی اور مشترکہ حکمت عملی کیلئے ان سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ وہ قابل احترام ہیں جب چاہیں ان سے مل سکتے ہیں،دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کو اہمیت نہیں دیں گے اور کون دے گا جمہوری اداروں کے استحکام کا زیادہ انحصار حکومتی طرز عمل پر ہوتا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کے اس موقف کی بھی حمایت کردی ہے کہ فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے سلسلے میں رہنمائی کیلئے پارلیمنٹ کو محوو مرکز ہونا چاہیے اس سے روگردارنی کی پالیسی پر کیوں ہے ؟،اب کافی ہوگیا آئین کے حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے حصے کا کام کر رہے ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی میں ملاقات میں ایوانوں میں وزراء کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ طور پر وزیراعظم کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا،سپیکر چیئرمین سینیٹ کو منانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور وہ سینیٹ اجلاس کے وقت کا اعلان ہوجائے گا،رضا ربانی سینیٹ میں دوبارہ کرسی صدارت پر جلوہ افروز ہوجائیں گے۔۔۔۔(خ م+اع)