خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ , راجہ ظفر الحق کا نام زیرغور

چیئرمین سینیٹ , راجہ ظفر الحق کا نام زیرغور

لاہور:(ًلت آن لائن)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے سیاسی جماعتوں کا جوڑ توڑ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کےلیے راجہ ظفر الحق کا نام زیر غور ہے جبکہ فاٹا اور بلوچستان کےآ زاد گروپ نے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں جے یو آئی ف، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ نے کسی سینیٹ کےلیے کسی عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے وفد کو تجویز دی کہ چیرمین سینیٹ کےلیے رضا ربانی کے نام کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے عمل کو روکنے اور غیر جمہوری طاقتوں کو ناکام بنانے کےلیے رضا ربانی سے متعلق پیشکش دوبارہ آگے بڑھانا ضروری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کی تجویز جس طرح مسترد کی اسے دوبارہ دہرایا نہیں جا سکتا۔