خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی ناراضی ختم نہ ہوسکی

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک)رضاربانی اپنے موقف پر ڈٹ گئے،ناراضی ختم نہ ہوسکی،کل حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے،آج پھر اپوزیشن اور حکومتی وفد چیئرمین سینٹ کے پاس جائے گا اور انہیں منانے کی کوشش کرے گا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما راجا ظفرالحق نے کہا رضا ربانی صاحب کو منانے کی کوشش جاری رکھیں گے،چیئرمین سینٹ کے پاس وزیراعظم کے جانے کی ابھی کوئی بات نہیں ہوئی،دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی رضا ربانی کی حمایت کی ہے اور یقین دلایا ہے پیپلزپارٹی اُن کے ساتھ ہے،اُن کا مؤقف درست ہے،سابق صدر نے وزیراعظم کو مشورہ بھی دیا وہ خود رضا ربانی سے بات کریں۔ گذشتہ روز وزراء کی عدم حاضری پر چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے اجتجاجا کام چھوڑ دیا تھا،اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔