خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو منسوخ کر کے شرکت کی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے 28ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس میں ایف سی کالج لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کو منسوخ کر کے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹر کو آج کے اجلاس میں لازمی شرکت کی درخواست کی تھی ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے چیئرمین سینیٹ کے دستخط کے بعد بل صدر کو بھیجا جاتا ہے اس لئے فیصلہ کیا کہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے چپکے سے بل پر دستخط سے بہتر ہے کہ ایوان میں آکر اپنا آئینی کردارادا کروں ۔ منگل کو ایوان بالا میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے 28ویں آئینی ترمیم بل کے منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے اعلان کیا تجاہ کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان کو اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی ۔ (وخ+ن م)