خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ: ن لیگ نے اپنا امیدوار لانے کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں

چیئرمین سینیٹ: ن

چیئرمین سینیٹ: ن لیگ نے اپنا امیدوار لانے کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں

اسلام آباد: (ملت آن لائن) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اپنا سیاسی پہلوان میدان میں لانے کے لئے سرگرمیاں مزید تیزی کر دیں، نوازشریف آج اسلام آباد میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
نون لیگ اور اتحادی جماعتیں آج پھر سرجوڑ کر بیٹھیں گی ، اہم بیٹھک میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا اعلان متوقع ہے ۔ ادھر نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے نام زیر غور آئیں گے۔ نوازشریف اتحادی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ نواز شریف آج مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی ، حاصل بزنجو ، فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی ، صدرالدین راشدی اور فاٹا سینیٹرز کے وفد سے ملاقات کریں گے ۔ گزشتہ روز بھی نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے چمبہ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے مشاورت کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین کا امیدوار اگر متفقہ ہوتا تو بہتر تھا۔