خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں سے ملاقاتیں

چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ

چیئرمین سینیٹ کیلئے (ن) لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں سے ملاقاتیں

کراچی:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں سے ملاقاتیں کیں اور حمایت کرنے کی درخواست کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر، سینیٹر مشاہداللہ اور سلیم ضیا پر مشتمل وفد نے پہلے ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والے اپنے ووٹ کا غلط استعمال نہ کریں اور سنگین غلطی نہ کریں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو سیاسی طور پر انہیں چھوڑا گا نہیں، ان کی حمایت سے پہلے پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہیے۔
فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے تنظیمی بحران پر اسمبلی میں کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے کتے لڑ رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے ترقیاتی فنڈز رکے ہوئے ہیں،کراچی پیکج، حیدرآباد پیکج اور حیدرآباد یونیورسٹی کے وعدے کئے گئے جن پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اب حکومت اپنی مدت پورا کر رہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جو وعدے کیے ہیں ان پر یقین دہانی کرائی ہے، فاروق ستار نے سندھ کے عوام کی مشکلات کی بات کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا وفد ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے پاس بھی گیا اور سینیٹ میں حمایت پر زور دیا۔ بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ