خبرنامہ پاکستان

چیئرمین سینیٹ کی وجہ سے ایوان بالا کا وقار بڑھا ہے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی کی وجہ سے سینیٹ کا وقار بڑھا ہے ‘ رضا ربانی سے کہا ہے کہ آپ نے بہت سی اصلاحات کی ہیں‘ قربانیاں دی ہیں اسے ضائع نہ کریں ‘ رضا ربانی سرکاری گاڑی میں جھنڈا لگا کر گھر گئے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ رضا ربانی سے کہا ہے کہ آپ نے بہت سی اصلاحات کی ہیں ۔ رضا ربانی کی وجہ سے سینٹ کا وقار بڑھا ہے آپ نے بہت قربانیاں دی ہیں اسے ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی سرکاری گاڑی میں جھنڈا لگا کر گھر گئے ہیں۔