لاہور:(آئی این پی) چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا ۔ کرپشن میں کوئی بھی ملوث ہو بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایات جاری کردیں ۔ چئیرمین نیب کی زیر صدارت لاہور آفس میں اہم اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی سمیت 3 افسران موجود تھے ۔ ڈی جی نیب نے چئیرمین نیب کو رانا مشہود ویڈیو کیس ، یوتھ فیسٹیول کیس ، پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی کے کیسز کےحوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب کے اقدامات کو سراہا ۔ چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا ، چئیرمین نے حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب اور سمیت دیگر افسران سے کہا کہ کرپشن میں جو بھی ملوث ہو کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے دبائو کے بغیر کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھیں ۔