خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کی رپورٹ طلب کرلی

چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے خلاف متعدد بار امتحانی پرچہ جات آؤٹ ہونے ، مبینہ طورپر بد عنوانی اور طلباء کے مادات کا تحفظ نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو انکوائری کو حکم دیاتھا اور چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر ڈائریکٹر جرنل نیب راولپنڈی سے طلب کرلی ہے کیونکہ نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو یکجا کرکے انکوائری کاحکم دیا گیا تھا۔ نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ سرکاری وفاقی اور صوبائی پبلک سروس ہونے کے باوجود این ٹی ایس کو طلباء/طالبات کے مختلف امتحانات لینے کی اجازت کس نے دی اور این ٹی ایس کے متعلق رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ مبینہ طور پر طلباء و طالبات کے مفادات کے تحفظ اور ان کی محنت کے ضیاع کے علاوہ میرٹ اور شفافیت اپنے امتحانی نظام میں کیوں یقینی اور فول پروف نہ بنا سکی جس کی وجہ سے ذہین اور قابل طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا بلکہ ان کی رقوم کا ضیاع بھی ہوا اور چند لوگوں نے غریب عوام کے لاکھوں روپے لوٹ لئے جن کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں تھا۔

چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر ڈائریکٹر جرنل نیب راولپنڈی سے طلب کرلی ہے کیونکہ نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو یکجا کرکے انکوائری کاحکم دیا گیا تھا۔ نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ سرکاری وفاقی اور صوبائی پبلک سروس ہونے کے باوجود این ٹی ایس کو طلباء/طالبات کے مختلف امتحانات لینے کی اجازت کس نے دی اور این ٹی ایس کے متعلق رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ مبینہ طور پر طلباء و طالبات کے مفادات کے تحفظ اور ان کی محنت کے ضیاع کے علاوہ میرٹ اور شفافیت اپنے امتحانی نظام میں کیوں یقینی اور فول پروف نہ بنا سکی جس کی وجہ سے ذہین اور قابل طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا