خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جس پر نیب نے این ٹی ایس کے خلاف دائر مقدمات پرانکوائری شروع کردی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ و شفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ نیب کے خلاف تین مقدمات التوا کا شکار ہیں جن میں پرچہ آؤٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پنچانے کے کیسز شامل ہیں۔

چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ شرجیل میمن کی گرفتاری عدالتی احکامات کی تعمیل ہے اس میں نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔

شرجیل میمن کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرجیل میمن کی بے شرمی سے گرفتاری نیب کس کو دکھانا چاہتا ہے۔

چیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجازعدالت کے پاس زیرسماعت ہے اور شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا مجاز عدالت نے کیا، نیب نے عدالتی حکم کی تعمیل میں عملدرآمد کیا۔

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل میں ہوئی اس لیے گرفتاری میں کسی سے نا انصافی کا تاثردرست نہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب کسی سے کسی قسم کا فرق کسی بھی بنیاد پرروا نہیں رکھے گا، اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔

واضح رہےکہ نیب نے کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔