خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

چیئرمین نیب نے حکومتی

چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

اسلام آباد :(ملت آن لائن) پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت اور چیئرمین نیب میں ٹھن گئی، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب عہدیداران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالنے سے باز نہ آئی، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے. حکلومتی رکن کا کہنا ہے کہ ہم نے جو نام بھیجے ہیں ان میں سے کسی کو تعینات کیا جائے جبکہ چیئرمین نیب نے بھی صاف کہہ دیا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، جو نام نیب کی جانب سے بھیجے گئے ہیں ان میں سے ہی پراسیکیوٹر جنرل کے لیے نام فائنل کیا جائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے پانچ ریٹائرڈ ججوں کےنام ارسال کئےگئےتھے، جبکہ حکومت نے نجیب فیصل اور چوہدری رمضان سمیت تین شخصیات کےنام بھیجے تھے۔ اس حوالے سے ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تو پہلے ہی نیب کو مردہ گھوڑا قرار دے چکی ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب کی طرف سے ارسال کردہ نام منظوری کے لیے نہ بھیجے جانے پر سپریم کورٹ بھی حکومت پر برہمی کا اظہار کرچکی ہے۔