خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور منظوری دے دی

چیئرمین نیب نے شریف

چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور منظوری دے دی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب کی جانب سے دونوں ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے جائیں گے نیب آج دونوں ضمنی ریفرنسزاحتساب عدالت میں دائرکرے گا۔
اللہ نےعزت بخشی اورمیں اللہ کےفیصلےکےآگےسرجھکاتا ہوں‘ نواز شریف
نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرایون فیلد، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…سب لوگ ہی صادق، امین، میں ہی نا اہل: نواز شریف

لاہور: (ملت آن لائن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں 70 سالوں میں ووٹ کا احترام نہیں رہا، ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میرا پیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ہے، مخالفین کو صادق، امین اور ملکی خدمت کرنیوالے کو نا اہل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لودھراں کے عوام کا مشکور ہوں، دل چاہتا ہے کہ وہاں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں، یہ اللہ کی رضا اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لے کر جائیں گے، عوام کے ووٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہیئے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا چاہیئے، تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا میرا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، مخالفین کا کیا ذکر کروں، یہ ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مخالفین کو خود سوچنا چاہیے انہوں نے ملک میں کیسی سیاست کی، عدالتوں میں بیٹھے منصفوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کر دیا گیا، کیا کوئی سوچ سکتا تھا لودھراں میں ایسے نتائج آ سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں میں شاندار کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، دل چاہتا ہے کہ لودھراں جاکر عوام کا شکریہ ادا کروں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ لودھراں ضمنی انتخاب جیسا نتیجہ عوام نے دیا، ایسا کوئی سوچ سکتا تھا، مخالفین کو سوچنا چاہیے کہ انہوں نے گالی اور الزام تراشی کی سیاست کر کے لوگوں کو خراب کیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے، 20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے جب کہ اس حوالے سے ہمارا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ووٹ کا احترام نہیں رہا اسے بحال اور قائم کرنا ہے، ووٹ کا احترام ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا، تمام طبقوں کو ووٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم خلوص سے ملک کی خدمت کر رہے تھے لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل اور جھوٹا قرار دے دیا گیا، انصاف کی کرسی پر بیٹھے لوگ اللہ کے حضور کیا جواب دیں گے اور انہیں سب سے زیادہ جواب دہ ہونا ہے۔