خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب کا آف شور کمپنیوں کے حوالے سے اہم اعلان

چیئرمین نیب کا آف

چیئرمین نیب کا آف شور کمپنیوں کے حوالے سے اھم اعلان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات کرنے کی ہدایت کردی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما اور برٹش ورجن میں پاکستانیوں کی مبینہ 435 کمپنیوں کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ دیگر پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں، دیکھا جائے کمپنیاں بناتے وقت کوئی منی لانڈرنگ یا خزانے کو نقصان تو نہیں پہنچایا گیا۔ چیئرمین نیب نے ایف بی آر، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے، شواہداور قانون کے مطابق انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ دوسری جانب نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عبداللہ یوسف کی بھی مبینہ طور پر 6 کمپنیاں ہیں۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…پارلیمنٹ کے لیے ’’لعنت‘‘ کا لفظ بہت چھوٹا ہے، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کےلیے ’لعنت‘ لفظ تو بہت چھوٹا ہے اگر کسی کو میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے۔ گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ اپنی اسی بات کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی وغیرہ میں ملوث ہے کو ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے انہوں نے کہا ’لعنت‘ لفظ تو بہت چھوٹا ہے، کسی کو اگر میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے کہ ان کا کیا کہنا ہے، میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ لوگ میرے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا دل تھام کر بیٹھیں آج دوپہر پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشافات کروں گا۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…آج پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کرنے کا کہا ہے۔ گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے اور دیکھے آج پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا، عمران خان
ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے، عمران خان
عمران خان کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی گئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ’اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا۔