خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب کا شدید برہمی کا اظہار

کراچی:(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین قمرالزماں چوہدری نے نیب کراچی کی جانب سے کیسز کی مکمل تیاری نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو کرپشن کیخلاف مزید کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چئیرمین نیب قمرالزماں چوہدری کی زیرصدارت کراچی نیب کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب کراچی سراج نعیم نے ڈاکٹرعاصم سمیت اہم کیسز اور ریفرنسزسے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کراچی نیب کی مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کو سراہا تاہم بعض کیسز میں تیاری مکمل نہ ہونے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ محکمہ فشریز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف موثرشواہد حاصل کئے جائیں اور نیب کے وکلا بھی زیرسماعت کیسز میں موثر کارروائی کو تیز بنائیں۔