خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب کا لاہور کراچی موٹروے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا

چیئرمین نیب کا لاہور کراچی موٹروے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکوں میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکے میں مبینہ بدعنوانی اور غیرشفافیت کے انکشاف کے بعد چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکوں میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے سرمائے کا جائز استعمال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں قومی سرمائے کی ضیاع اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کاوشیں کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں
چیئرمین نیب نے کہا کہ جو افراد مہنگے ریٹ پر لاہور کراچی موٹروے ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کے ذمہ دار ہیں ان کی نشاندہی کی جائے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاہم مذکورہ منصوبے میں نیب کی وجہ سے کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔