خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب کا وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے خلاف تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا

چیئرمین نیب کا وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے خلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ ماہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اب نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم
اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف شعبوں میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوانی، نئے پراجیکٹس میں بے قاعدگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کی شکایات تھیں جب کہ کھیلوں کی فیڈریشن اور مالی گرانٹ میں بھی مبینہ خورد برد کی گئی جس پر چیئرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانی اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا اور وفاقی وزیر اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔