خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب کی سپریم کورٹ بار اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سینئر ارکان پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کی ،جس میں وسیم جدون نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، رؤف عطاء، ممبر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، عبداللہ خان کاکڑ، ڈپٹی اٹارنی جنرل، عطاء اللہ ، جنرل سیکرٹری بلوچستان بار ایسوسی ایشن اوروکلاء کی بڑی تعدادشامل تھی اس مو قع پر چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری نے وکلاء کیساتھ سانحہ 08اگست 2016پر تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ مذکو رہ سانحہ میں وکلائسمیت دیگر معصوم افراد کی بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں انہوں نے کے شہداء کی در جا ت بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی بھی دعاکی ۔