خبرنامہ پاکستان

چیئرمین نیب کی میگا کرپشنز کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

چیئرمین نیب کی میگا کرپشنز کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت
اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 179 میگا کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کیسز کی تحقیقات میں کسی اثرورسوخ کی پرواہ نہ کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کے 96 ریفرنسز عدالتوں میں بھیجے جا چکے ہیں جبکہ 25 انکوائری اور 25 باقاعدہ تحقیقات کے مرحلے میں ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان 84 ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ عوام کی جمع پونجی لوٹنے والوں کے خلاف جلد کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مقدمات سالہا سال سے چل رہے ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر کے نیب افسران پر الزامات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ اگر کرپشن میں نیب کا کوئی افسر ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیب افسران کے ہاؤسنگ سوسائٹی کی کرپشن میں ملوث ہونے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کے 96 ریفرنسز عدالتوں میں بھیجے جا چکے ہیں جبکہ 25 انکوائری اور 25 باقاعدہ تحقیقات کے مرحلے میں ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان 84 ارب ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے۔ عوام کی جمع پونجی لوٹنے والوں کے خلاف جلد کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مقدمات سالہا سال سے چل رہے ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر کے نیب افسران پر الزامات کا سخت نوٹس لیا ہے۔