خبرنامہ پاکستان

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ ، سیاسی جماعتوں کے رابطے

چیئرمین و ڈپٹی

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ ، سیاسی جماعتوں کے رابطے

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ شروع ہوگیا ۔ بلوچستان سیاسی رابطوں اور جوڑ توڑ کامرکز بن گیا ۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی پیش کش کر دی دوسری جانب نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کو سینیٹرز سے رابطے کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے پشتونخوامیپ ، نیشنل پارٹی اور جے یو آئی سے رابطہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن بلوچستان میں اتحادیوں کے 5 اور ایک آزاد سینیٹر کی حمایت کیلئے کوشاں ہے ، ن لیگ ایک دو روز میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔ تحریک انصاف بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے متحرک ہو گئی ، پی ٹی آئی نے پہلے مرحلے پر چھوٹے گروپس سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کراچی سے واپسی پر مشاورت شروع کریں گے۔ ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہرگز چیئرمین سینیٹ نہیں ہونا چاہیے۔