خبرنامہ پاکستان

چیئر مین سینیٹ وزرا کے ایوان بالا میں سوالات کا جواب نہ دینے پر برہم

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کی جانب سے ایوان بالا میں سوالات کا جواب نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً ایوان کی کارروائی35منٹ کیلئے معطل کر دی۔چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں کہ انکی تفصیلات ایوان میں نہ آئیں،گریڈ21 اور22 کے افسران کوریٹائرمنٹ پرکیا مراعات دی جاتی ہیں، کوئی بتانے کو تیار نہیں،ہمارے پرس میں موجود ہر پیسے کا جواب مانگا جاتا ہے،حکومت سوالوں کے ذریعے احتساب پر تیار نہیں ہے،گزشتہ کئی اجلاسوں سے سوالات کے مکمل جوابات نہیں دئیے جارہے اور حکومت متعدد باروارننگ بھی دی گئی لیکن حکومت جواب دینے کو سنجیدہ نہیں۔جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سولات کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر نے گریڈ 21اور 22کی ریٹائرمنٹ پر دی جانے والی مراعات سے متعلق سوال کا جواب موصول نہ ہونے پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، سول سرونٹس، ملٹری کی پنشن اورمراعات بتانے سے ہچکچارہی ہے، حکومت اگر تفصیلات نہیں بتانا چاہتی تو ہمارے پاس تفصیلات ہیں ہم وہ ایوان میں پیش کر دیتے ہیں،اگر یہ جواب ایوان میں پیش نہیں کرنا چاہتے تو سوال کمیٹی کو بھیج دیں،جس پر چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ جواب میں لکھا گیا کہ سوال وزارت خزانہ کو منتقل کیا گیا ہے ،کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں کہ انکی تفصیلات ایوان میں نہ آئیں، اور انکی مراعات کی تفصیلات ایوان میں نہ پیش کی جائیں گی، میں اس رویے سے تنگ آچکا ہوں، ہمارے پرس میں موجود ہر پیسے کا جواب مانگا جاتا ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ گریڈ20،21اور22کے27افسران کو او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے،مذکورہ افسران زیادہ تر طویل چھٹی پر ہیں ،جس پر چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ افسران کو او ایس ڈی کرنے کی بجائے گھر بھیج دیں ان تمام افسران کو او ایس ڈی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی ،جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ اس حوالے سے نیا سوال کر لیا جائے تو ان تمام افسران کی مکمل تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں گے جس پر چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ نیا سوال کرنے کی ضرورت نہیں میں اسی سوال کو موخر کر رہا ہوں آئندہ روٹر ڈے پر اسکی مکمل تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں۔اس موقع پر مزید 3سوالوں کا جواب موصول نہ ہونے پروزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ میٹروپلیوٹین کارپوریشن سے متعلق تھے اسلئے ان سوالوں کو کیپیٹل ایڈمنسٹریشن سے وزارت داخلہ کا بھجوا دیا گیا ہے جس پر چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزارت۵ داخلہ نے ابھی تک ان سوالوں کو موصول کیوں نہیں کیا،جس پر وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وقفہ سوالات میں زیادہ تر وزارتوں کے سوالوں کے جواب نہیں آئے،زیادہ ترجوابات میں لکھا گیا ہے کہ سوالات دوسری وزارتوں کو منتقل کیے ہیں، دوسری وزارتیں سوالات لینے اور جواب دینے کو تیارنہیں۔ گزشتہ کئی اجلاسوں سے سوالات کے مکمل جوابات نہیں دئیے جارہے اور حکومت متعدد باروارننگ بھی دی گئی لیکن حکومت جواب دینے کو سنجیدہ نہیں۔ حکومت سوالوں کے ذریعے احتساب پر تیار نہیں ہے، اس لئے وقفہ سوالات اور سینیٹ کا اجلاس وقفہ سوالات کا مقرر ٹائم پوار ہونے تک معطل کر رہا ہوں۔ (رڈ)