خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس، وزیرداخلہ مردان دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے مردان میں ضلع کچہری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی‘ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے مردان کچہری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیف جسٹس نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔ (ن غ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مردان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مردان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے چوہدری نثار نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ (ن غ)