خبرنامہ پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان نجی دورے پرمتحدہ عرب امارات جائینگے

اسلام آباد: (اے پی پی) رجسٹرار سپرم کورٹ کی جانب سے سیکرٹری قانون و انصاف کو لکھے خط کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی 22 جولائی سے 30 جولائی تک نجی دورے کے لیے متحدہ عرب امارات جائینگے۔ چیف جسٹس پاکستان کی عدم موجودگی میں عدالت عظمی کے سینیئر جج جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے اور ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے دورہ متحدہ امارات کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائے اور مجاز اتھارٹی سے منظوری بھی لی جائے۔